حکومت پنجاب کا مشن ،محفوظ خوراک،صحت مند پنجاب

پنجاب فوڈ اتھارٹی کاجوس پلپ تیار کرنے والی فیکٹریوں کی چیکنگ مہم کا آغاز 12یونٹس کی چیکنگ ،کیمیکلز ،کھلے رنگو ں سے فروٹ پلپ تیار کرنے پرایک سیل ،7کو اصلاحی نوٹس ، ایک یونٹ کو جرمانہ عائد -کیمیکلز سے تیار کردہ جعلی پلپ ،فروٹس بیس اور جوسزکا استعمال اسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے : ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) حکومت پنجاب کے مشن ،محفوظ خوراک،صحت مند پنجاب کی تکمیل کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کاجوس پلپ تیار کرنے والی فیکڑیوں کی چیکنگ مہم کا آغازکر دیا ۔پہلے مرحلے میں 12یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے ایک یونٹ کو سیل ،7کو اصلاحی نوٹسز اور ایک یونٹ کو جرمانہ عائدکر دیا گیا۔فیصل آباد ڈویژن میں 6،ملتان 2جبکہ سرگودھا میں 4یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں فروخت ہونے والے جوس کے لیے فروٹ پلپ تیار کرنے والی فیکٹریوں کی چیکنگ مہم کا آغاز کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروائیاں کرتے ہوئے 12یونٹس کی چیکنگ کی ۔فیصل آباد ڈویژن میں 6،ملتان 2جبکہ سرگودھا میں 4یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

کیمیکلز ،کھلے رنگو ں سے فروٹ پلپ تیار کرنے پر اورینٹل فروٹس فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔

مختلف فروٹس کا ذائقہ دینے کے لیے جعلی پلپ مصنوئی فلیورز سے تیار کیا جا رہا تھا۔فیکڑی میں نا قص سٹوریچ ،ممنوعہ نیلے ڈرموں کا استعمال بھی کیا جا رہا تھا۔پروڈکشن یونٹ سے برآمد ہونے والے خام مال پر تاریخ تیاری ،مدت استعمال اور دیگر ضروری لیبلنگ بھی عدم موجود پائی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کیمیکلز سے تیار کردہ جعلی پلپ ،فروٹس بیس اور جوسزکا استعمال اسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اچھی صحت کے لیے گھر کی بنی اشیاء خورونوش کو ترجیح دیں۔کیپٹن(ر)محمد عثمان نے واضح کیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر خوراک سے منسلک ہر چیز ہر سطح پر کڑی نگر انی کی جا رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں