گزشتہ ہفتے سرکاری سطح پر 14سبزیوں کی قیمتوں میں 17روپے ،7پھلوںکی قیمتوں میں 11روپے تک اضافہ ہوا

ایک کلو برائلر گوشت کی قیمت میں 13روپے ،ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمتوں میں6روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے سرکاری سطح پر 14سبزیوں کی قیمتوں میں 17روپے ،7پھلوںکی قیمتوں میں 11روپے ، ایک کلو برائلر گوشت کی قیمت میں 13روپے جبکہ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمتوں میں6روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا کی قیمت 4روپے اضافے سے 41روپے،آلو شوگر فری 2روپے اضافے سے 25روپے،آلو سٹور ایک روپے اضافے سے 18روپے،پیازایک روپے اضافے سے 43روپے، ٹماٹر 2روپے اضافے 35روپے ،لہسن چائنہ 2روپے اضافے سے 208روپے،ادرک چائنہ 9روپے اضافے سے 248روپے، بینگن 7روپے اضافے سے 37روپے،کریلے 8روپے اضافے سے 50روپے، بند گوبھی 3روپے ضافے سے 52روپے ، پھول گوبھی 5روپے اضافے سے 49روپے ،گھیا کدو17روپے اضافے سے 61روپے ،شملہ مرچ 15روپے اضافے سے 80روپے جبکہ گھیا توری کی ایک روپے اضافے سے 50روپے رہی۔

(جاری ہے)

پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو 10روپے اضافے سے 180روپے، سیب سفید 3روپے اضافے سے 124روپے، سیب وانا11روپے اضافے سے 81روپے، کیلا درجن اول ایک روپے اضافے سے 65روپے ،آلو بخارا7روپے اضافے سے 123روپے ، الیچی 7روپے اضافے سے 205روپے اور ایک کلو پپیتا کی قیمت 2روپے اضافے سے 98روپے ہو گئی ۔ جبکہ ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت13روپے اضافے سے 207روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت6روپے اضافے سے 96ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں