بے زمین کاشتکاروں کو مالکانہ حقوق دینے پر وزیراعلی پنجاب مبارک باد کے مستحق ہیں ، محمو دالرشید

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:25

لاہور۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے بنجر زمین آباد کرنے والے کاشتکاروں کو مالکانہ حقوق دینے کے فیصلے پر وزیراعلی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ایسا تاریخی فیصلہ کرنے پر وزیراعلی عثمان بزدار اور پنجاب کابینہ مبارک باد کے مستحق ہیں‘ وزیراعلی کے اس فیصلے سے لاکھوں کاشتکار خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

میاں محمودالرشید نے کہاکہ لاکھوں کاشتکار وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی کو خلوص دل سے دعائیں دے رہے ہیں -بنجر زمینیں آباد کرنے والے کاشتکار خاندان کئی سال سے اپنے حقوق سے محروم تھے۔ سخت محنت کرکے بنجر زمین آباد کرنے کے باوجود کاشتکاروں کو ان کا حق نہیں مل رہا تھا ۔ انہو ںنے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کے اس فیصلے سے صوبے کی زرعی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں