ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا،لاہور میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان،محکمہ موسمیات

اتوار 21 جولائی 2019 12:30

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا،لاہور میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان،محکمہ موسمیات
لاہور۔21 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تا ہم ژوب،کلات ،میر پور خاص،حیدر آباد،ہزارہ،لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان کے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاتا ہم لاہور،ژوب ،کلات ،حیدر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش صوبائی دارالحکوت لاہور میں18ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اتوار کے روز شہر کا درجہ زیادہ سے زیادہ36ااور کم سے کم34سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں