شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے، محمود الحسن قریشی

پیر 22 جولائی 2019 15:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) ایس ایس پی پنجاب پٹرولنگ پولیس محمودالحسن قریشی نے پٹرولنگ پوسٹ مانگامنڈی کا دورہ کیا، انچارج پوسٹ چوکی مانگامنڈی مظہر حسین ایس آئی اور ملازمین نے ایس ایس پی کاوالہانہ استقبال کرتے ہوئے انہیں بریفنگ دی۔ایس ایس پی محمود الحسن قریشی نے پٹرولنگ پوسٹ چوکی مانگامنڈی کے مختلف رومز کا وزٹ کرتے ہوئے پٹرولنگ پوسٹ مانگامنڈی میں ملازمین کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ایس ایس پی کی طرف سے پٹرولنگ پوسٹ چوکی مانگامنڈی میں شجرکاری کے حوالے سے پودا لگا کر خصوصی دعا کی گئی۔ دورہ کے موقع پر ایس ایس پی نے پنجاب پٹرولنگ پولیس کے قوانین بارے پوسٹ چوکی پر موجود عملہ کوتفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے راہزنی، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے انچارج چوکی کو علاقے میں موثر ترین گشت کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روڈز پر شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے، کام میں غفلت لاپرواہی اور کرپشن کسی بھی صورت برداشت نہیں کرونگا،شکایت کی صورت میں اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں