پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی کے بورڈ آف ڈائریکٹر زکا اجلاس

نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی‘ میاں محمودالرشید

پیر 22 جولائی 2019 23:42

لاہور۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) وزیر ہا ئو سنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاںمحمود الرشید نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کے تحت لاہور اور فیصل آباد میں اراضی کے حصول کے معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ یہ بات انہوںنے پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈائریکٹر جنرل پھاٹا لیاقت علی چٹھہ اور دیگرارکان اجلاس میں شریک تھے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ لاہورمیں ٹھو کر نیاز بیگ ، کماہاں اورکالاشاہ کاکومیںاراضی کے حصول کیلئے نجی مالکان، لیکو یڈ یشن بورڈ اور دیگر متعلقہ محکموں سے رابطہ کر کے معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے منصوبوں کی شفافیت اور اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے گا- انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت ہائی رائز بلڈنگز کی تعمیر کے حوالے سے بھی کام جاری ہے جبکہ تین اور پانچ مرلے کے انڈی پینڈنیٹ گھر بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پھاٹا لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس کے شرکاء کو نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کے جاری منصوبوں میںپیش رفت کے حوالے سے بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں