اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈکا تجاوزات کیخلاف آپریشن، 15ٹرک سا مان سٹورز میں جمع کر وادیا گیا

پیر 22 جولائی 2019 23:42

لاہور۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) کمشنر /یڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور آصف بلال لودھی کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

گلبرگ زون، نشترزون،علامہ اقبال زون اور سمن آباد زون اسکواڈ نے مشترکہ آپریشن کے دوران کریم بلاک مارکیٹ میں پختہ تجاوازت میں تھڑے، سیڑھیاں وغیرہ مسمار کر دیں جبکہ عارضی تجاوزات میں پھٹے، کائونٹرز وغیرہ ہٹا دئیے اور تجاوزات کا سامان 6ٹرکوں میں لاد کر سٹور جمع کروادیا ۔

داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے مہاجر قبرستان ساندرہ روڈ سے پختہ تجاوزات مسمار کر دیں۔واہگہ زون اسکواڈ نے پیربازار واڑہ گجراں سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میںجمع کروا دیا۔ شالامار زون اسکواڈ نے سوامی نگر روڈ شالامارسے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوںمیں لاد کر سٹور میںجمع کروا دیا۔ مزید برآں ’’ شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلاء کی مہم‘‘ کے دوران گلبرگ زون اسکواڈ نے بانساں والا بازار کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 5مویشی قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دئیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں