وفاقی سیکرٹری ڈاکٹرندیم شفیق ملک کااردوسائنس بورڈ کادورہ

پیر 22 جولائی 2019 23:42

لاہور۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن ڈاکٹر ندیم شفیق ملک نے گزشتہ روز اردوسائنس بورڈ کا دورہ کیااور مختلف شعبو ںکا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس میں بورڈ کی کارکردگی کاجائزہ بھی لیاگیا‘ ڈائریکٹر جنرل اردوسائنس بور ڈڈاکٹر ناصرعباس نیر نے ادارے کی کارکردگی، جاری اور مستقبل کے اشاعتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی اور ادارے کو درپیش مسائل کے بارے میںآگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر ندیم شفیق ملک نے بورڈ کی کارکردگی پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ کتابوں کے معیار کو مزید بہتر بنایاجائے اور اشاعتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیاجائے۔انہوں نے بورڈ کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کاوعدہ کیا۔ڈاکٹر ندیم شفیق ملک نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اردوسائنس کتاب گھر کاقیام بورڈ کی ایک عمدہ کاوش ہے‘ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن اپنے ماتحت اداروں کو فعال بنانے اور ان کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے گا‘اداروں کی کارکردگی کوبہتربنانے کیلئے اصلاحات لائی جارہی ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری سیدجنید اخلاق بھی اس موقع پروفاقی سیکرٹری کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں