چیف سیکرٹری کی ہدایت پر انسداد پولیو کیلئے جامع پلان تیار

عوام میں پولیو سے متعلق شعور و آگاہی بڑھانے کیلئے متعلقہ محکمے فعال کردار ادا کریں‘ مہلک مرض کے مکمل خاتمہ کیلئے مشترکہ و مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے‘ یوسف نسیم کھوکھر

پیر 22 جولائی 2019 23:42

لاہور۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی ہدایت پر محکمہ پرائمری ہیلتھ نے صوبے میں پولیو کے خاتمے کیلئے جامع پلان تیار کر لیا ہے جو قلیل، وسط اور طویل مدتی اقدامات پر مشتمل ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو صوبائی کوارڈینیٹربرائے انسداد پولیو سلمان غنی نے سول سیکریٹ میں انسداد پولیو سے متعلق اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہملک سے اس مہلک مرض کے مکمل خاتمہ کیلئے مشترکہ اور مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میںپولیو کے خلاف قومی مہم کو بھر پور طریقے سے جاری رکھا جائے ، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محنتی افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں معیار کو یقینی بنانے کیلئے رضا کاروں پر کم سے کم انحصار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو پر قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے ،عوام میں پولیو سے متعلق شعور اور آگاہی بڑھانے کیلئے متعلقہ محکمے فعال کردار ادا کریں اور سلسلے میں علماء کرام سے بھی مدد لی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے قومی جذبے سے کام کرنا ہو گا ۔

صوبائی کوارڈینیٹربرائے انسداد پولیو سلمان غنی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موثر اقدامات کے باعث لاہور اور ملتان میں جون کے مہینے میں لئے گئے انوائرمنیٹل سیمپلز کا نتیجہ نیگیٹو آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کی بہتر کوریج کے باعث لاہور اور جہلم سے رپورٹ ہونے والے کیس میں پولیو وائرس بیماری کی وجہ نہیں بنا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے جامع پلان تیار کیا گیا ہے جسکے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو مزید بہتر بنانے کیلئے 600ویکسینیٹرز کی بھرتی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں