منشیات کے ملزم کی حمایت میں ریلی کونسی جمہوریت ہے‘ وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ

امریکہ سے مخالفین کی امیدوں پر اوس پڑ گئی ہے‘ اپوزیشن احتجاج کی بجائے عدالتوں میں اپنے اعمال کا جواب دے‘سید صمصام علی بخاری

پیر 22 جولائی 2019 23:46

لاہور۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ سے مخالفین کی امیدوں پر اوس پڑ گئی ہے‘ دورہ امریکہ سے وزیراعظم عمران خان نے نے ملک وقوم کے وقار میں اضافہ کیا ہے‘ وزیراعظم کے دورے پر تنقید برائے تنقید کر کے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ اپنی رہی سہی ساکھ بھی کھو بیٹھی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن عوامی حمایت سے یکسر محروم ہو چکی ہے اور اپنے رہنماؤں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے غیرقانونی دھندوں میں ملوث ہونے کے باعث اس میں اب کسی قسم کا دم خم نہیں رہا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کی بجائے عدالتوں میں اپنے اعمال کا جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے ملزم کی حمایت میں ریلی کونسی جمہوریت ہی ‘ عوام احتجاج کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں