خواتین کو ہترین معیاری ہوسٹلزسے متعلق سہولیات کی فراہمی کو ممکن یقینی بنانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں،صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ

پیر 22 جولائی 2019 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ نے اپنے دفتر میں سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ جلد ہرطبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو اپنے بجٹ کے مطابق بہترین معیاری ہوسٹلزسے متعلق سہولیات کی فراہمی کو ممکن یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ہوسٹلز میں خواتین کومعاشی استحصال سے بچانے کے لیے ڈیجیٹل منی کے استعمال کو ممکن بنایا جائے گا۔

جس سے اس شعبے میں مکمل طور پر بدعنوانیت پر قابو پایا جاسکے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں سمری منظوری کے لیے وزیراعلی کو ارسال کی جا چکی ہے۔ آشفہ ریاض نے سول سوسائٹی کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو معاشی عدم استحکام وراثت میں ملا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن موجودہ حکومت معاشی شعبے کی جانب صحیح سمت میں پیش رفت کر رہی ہے اور اس کی معاشی ٹیم ایکسپرٹس پر مشتمل ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم نے حکومت کے ساتھ ملکر بھاری قرضوں سے نجات پانی ہے۔صوبائی وزیر ترقی خواتین نے کہا کہ حکومت کو عوامی مسائل کا ادارک ہے اور اس کو حل کرنے کی جانب گامزن ہے۔ آشفہ ریاض نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے تاکہ ملک کو اس ناسور سے جلد از جلد چھٹکار ا دلایا جا سکے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن مہنگائی کا راپ الاپ کر عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتی۔ عوام سمجھدار اور باشعور ہیں جنہیں حقائق کا علم ہے اور اُنہوں نے اپوزیشن کے احتجاج کی کال مسترد کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی اعلی ویژنری قیادت سے دنیا کی پسندیدہ شخصیت بن چکے ہیں۔انہیں پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں کی بھرپور حمایت اور محبت حاصل ہے۔وہ لوگ جو سابقہ حکومتوں کی گھٹیا پالیسیوں کے باعث مایوس ہوچکے تھے عمران خان ان کے دلوں میں پھر نئے پاکستان کے قیام کی ایک بھرپور روشن کرن بن کر ظاہر ہوئی ہیں۔امریکہ میں پاکستانیوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے لیے جس جوش وعقیدت کا اظہار کیا ہے،وہ بے مثال ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں