منکرین ختم نبوت دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں، ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے، رہنماء عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

قانون ختم نبوت جن شہداء اور اسیروں کی قربانیوں سے وجود میں آیا، انہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے ،خطاب

پیر 22 جولائی 2019 23:58

منکرین ختم نبوت دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں،  ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے، رہنماء عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) منکرین ختم نبوت دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں، لیکن انہیں اچھی طرح جان لینا چاہئے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ پاکستان کے عوام عقیدئہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے سر دھڑ کی بازی لگادینے کو تیار ہیں۔ قانون ختم نبوت جن شہداء اور اسیروں کی قربانیوں سے وجود میں آیا، انہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

نیز پاکستانی حکمرانوں سے درخواست ہے کہ منکرین ختم نبوت کی خلاف اسلام اور خلافِ پاکستان سرگرمیوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیں آئین و قانون کا پابند بنائیں اور دنیا میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے منکرین ختم نبوت اور ان کے ہم نوائوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے حکمران ہر قسم کا بیرونی دبائو مسترد کردیں اور دنیا کو یہ پیغام دے دیں کہ تحفظ ختم نبوت پر کسی قسم کا اور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ مصورِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ نے کہا تھا کہ منکرین ختم نبوت اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں، لہٰذا ان غداروں کے حق میں کسی قسم کے دبائو کا شکار نہ ہوں۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا ، مولانا عزیزالرحمن ثانی اور مولاناعبدالنعیم نے مساجد میں بیانات اور اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے کہا کہ منکرین ختم نبوت اپنے پیروکاروں کو یہ دلاسے دے رہے ہیں کہ جلد پاکستان سے ختم نبوت کا قانون ختم ہوجائے گا۔ یہ لمحہٴ فکر یہ ہے اور اہلِ اسلام کو ہمہ وقت اس قانون کے تحفظ کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ منکرین ختم نبوت اپنے اس ناپاک ارادہ میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے بلکہ وہ اس قسم کے شوشے چھوڑ کر ہم اہلِ ایمان کے ایمانوں کا امتحان لیتے ہیں، جس میں ہم ان شاء اللہ! کامیاب و سرخرو ثابت ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ صدیوں سے اس کی حفاظت کے لئے مسلمان کمر بستہ رہے ہیں اور اب بھی اس کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قادیانی اقلیت میں ہیں اور انہیں آئینی طور پر اقلیت قراردلانے میں عظیم جدوجہد اور تاریخی قربانیوں کا عمل دخل ہے ،انہوں نے کہا کہ علماء منبرو محراب سے عقیدہ ختم نبوت کی اشاعت و تبلیغ کے لئے مسلمانوں کو متحرک کریں ،ہم ان تمام علماء اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کے لئے قربانیوں ی عظیم تاریخ رقم کی انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کے کفر پر تمام اسلامی دنیا کے تمام طبقے متفق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں