عمران خان کی ٹرمپ سے ملاقات کرہ ارض کے لیے امن و ترقی کاپیش خیمہ ثابت ہوگی‘ آشفہ ریاض

کشمیر کے معاملے پر امریکہ کے ثالثی بننے پربھارت کی خطے میں جارحیت کی شکست ہے‘ وزیر ترقی خواتین

منگل 23 جولائی 2019 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) صوبائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ٹرمپ سے ملاقات کرہ ارض کے لیے امن و ترقی کاپیش خیمہ ثابت ہوگی،عمران خان پاکستانی مفاد اور ملکی سا لمیت کے تحفظ پربھرپور اظہار خیال قابل تعریف ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر امریکہ کے ثالثی بننے پربھارت کی خطے میں جارحیت کی شکست ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان کے امریکی دورے سے اقتصادی ترقی میں بہتری آئے گی۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو اپنا کھویا ہواوقار واپس ملا ہے۔امریکہ میں وزیراعظم کا شاندار خیرمقدم عمران خان پر دنیا بھر کے پاکستانیوں کے اعتمادو بھروسے کی عکاسی کرتاہے۔آشفہ ریاض نے مزید کہا کہ سرحد پار بھی عمران خان کی مقبولیت کی وجہ ان کی ایمانداری, نیک نیتی اور محب الوطنی ہے۔زندہ قوموں کے لیڈر عمران خان کی طرح عوام کے دل کی دھڑکن اور امید کی کرن ہوتے ہیں۔پاکستان اپنے خارجی تعلقات میں اہم کامیابیوں کی طرف گامزن ہے۔اس سلسلے میں شاہ محمود کی کاوشیں قابل ذکر ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں