طلاق یافتہ خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ،

گرفتاری دیدی مدثر نے شادی کا جھانسہ دیا جس پر فضہ نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی ،مدثر نے دوسری خاتون سے شادی کر لی

منگل 23 جولائی 2019 22:09

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) رائے ونڈ میں طلاق یافتہ خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود تھانے جاکر گرفتاری بھی دے دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق محلہ مشن کالونی کے مدثر نے شادی شدہ فضہ کو شادی کا جھانسہ دیا جس پر اس نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔ اسی دوران مدثر نے کسی اور خاتون سے شادی رچا لی۔فضہ نے اس دھوکے پر طیش میں آ کر مدثر کو گولی ماردی ۔ پولیس کے مطابق ملزمہ آلہ قتل سمیت تھانے میں پیش ہو گئی جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مقتول مدثر کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں