نر یندر مودی مسلمانوں ' انسانیت اور امن کاقاتل ہے ، بھارت جتنے مر ضی کر فیو لگا لے وہ کشمیر میں اپنے جرائم کو چھپا نہیں سکتا،آج بھارت کا اصلی چہرہ دنیا میں بے نقاب ہورہا ہے ' وقت آچکا ہے کہ امت مسلمہ ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کشمیر یوں کے سا تھ کھڑی ہوجائے ورنہ تاریخ کسی کو معاف نہیں کرے گی 'وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان سلامتی کونسل سمیت ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ ے گا 'لائن آف کنٹرول پر کوئی بھی شرارت بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی ، چوہدری محمدسرور کی چیف سیکرٹری'آئی جی پنجاب سمیت دیگر شخصیات اورعوام سے عید ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل اگست 18:25

لاہور۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے نر یندر مودی کو مسلمانوں ' انسانیت اور امن کاقاتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جتنے مر ضی کر فیو لگا لے وہ کشمیر میں اپنے جرائم کو چھپا نہیں سکتاآج بھارت کا اصلی چہرہ دنیا میں بے نقاب ہورہا ہے ' وقت آچکا ہے کہ امت مسلمہ ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کشمیر یوں کے سا تھ کھڑی ہوجائے ورنہ تاریخ کسی کو معاف نہیں کرے گی 'وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان سلامتی کونسل سمیت ہر فورم پر کشمیریوں کا وکیل بن کر انکا مقدمہ لڑ ے گا'پاکستان کو اس وقت سب سے زیادہ اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے اس لیے کشمیر کے مسئلہ پر کسی کو بھی سیاست نہیں کر نی چاہیے 'لائن آف کنٹرول پر کوئی بھی شرارت بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی انکو پہلے سے زیادہ منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وہ بادشاہی مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعدگور نر ہائوس لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر 'آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز'پیر سید ناظم حسین شاہ سمیت 2گھنٹے سے زائد اوپن ہائوس میںمختلف شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات اورعوام سے عید ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ بدقسمتی سے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے کشمیرمیں بھارتی مظالم پر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے ہیں انکو چاہیے وہ کشمیر کے معاملے پر آنکھیں بند کرنے کی بجائے اس کا سخت نوٹس لیں ورنہ خطے میں معاملات خطر ناک حد تک خراب ہوسکتے ہیں کیونکہ بھارت کے جنگی جنون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ سمجھتے ہیں اور بھارت سے بھی کہنا چاہتے ہیں کہ وہ کشمیر یوں پر مظالم بند کر یں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر یں کیونکہ وہ بند وق اور گولی کی طاقت سے کسی بھی صورت کشمیر یوں کی آواز کو دبانہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے بھی سفارتی 'سیاسی اور عسکری محاذپر بھارت کو شکست دی ہے اور آئندہ بھی بھارت کو ایسی ہی شکست کا سامنا کر نا پڑ یگا آج پاکستان کے تمام ادارے اور پار لیمنٹ سمیت سب کشمیریوں کیساتھ ہیں اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چاہیے وہ کشمیر کا دورہ کریں اور وہاں اپنی آنکھوں سے دیکھے کہ بھارتی افواج بے گناہ کشمیر یوں کی کیسے نسل کشی کر رہی ہے دنیا کو بھارتی مظالم کا کل نہیں آج ہی نوٹس لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی وفاقی اور پنجاب حکومت کی ہر پالیسی قومی امنگوں کی تر جمان ہے ہم عوام سے کیے جانیوالے اپنے ہر وعدے کو پورا کر یں گے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments