چوہدری محمدسرور کی زیر قیادت کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 15اگست کو گور نر ہائوس سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی جائیگی

منگل 13 اگست 2019 18:25

لاہور۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 15اگست کو گور نر ہائوس کے مین گیٹ سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی جائیگی 'گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور ' وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارسمیت صوبائی وزراء 'اراکین اسمبلی اور تحر یک انصاف کے کارکنان شر یک ہوں گے 'عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور بھی کارکنوں کے ہمراہ شر کت کر یں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گور نر ہائوس کے مین گیٹ سے نکالی جانیوالی ریلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق ' تحر یک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری 'جنر ل سیکرٹری تحر یک انصاف پنجاب شعیب احمد صدیقی سمیت اراکین اسمبلی شرکت کریں گی,جبکہ مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجہ ناصرعباس بھی کارکنوں کے ہمراہ شر یک ہوں گے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانیوالی اس ریلی میں وکلاء 'سول سوسائٹی سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی بھر پور شر کت کی دعوت دی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں