یوم آزادی کے موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا پیغام

منگل 13 اگست 2019 18:45

لاہور۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) گورنر پنجاب میں چوہدری محمد سرور نے مادر وطن کی 72ویں یوم آزادی کے عظیم دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان بائیس کروڑ محب وطن انسانوں کا وہ مسکن ہے جس کی تعمیر اور آبیاری کے لیے فرزندان وطن اور دخترانِ ملت ہمہ وقت اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے ہر وقت تیار کھڑے ہیں - پاکستان محض ایک زمینی ٹکڑے کا نام نہیں ایک فلسفے ، نصب العین اور اعلی روایات کا علمبردار ہے -آج کے اس یوم آزادی کے دن پاکستان کے دشمن اپنے ذہنوں اور مذموم عزائم میں یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ یہ ملک تاقیامت اللہ اور اس کے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے فضل ، رحمت اور محبت کے طفیل قیامت تک آباد رہے گا- آج کے دن ہم بھارت کو بھی یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم امن پسندی کے علمبردار ہیں لیکن ہم ناموس اور عزت کی حفاظت کے لیے جنگ کے بھی خوگر ہیں - ہم آج کے دن بھارت کو بھی یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ بھی ہے اور کشمیری عوام ہماری رگوں میں دوڑتے ہوئے خون کی مانند ہیں - آج کے دن ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان ہماری زندگیوں کی ضمانت ہے اس کا وجود ہی ہمارا نصب العین ہے اور اس کی بقا ہماری بقا ہے -آخر میں اپنے وطن ِ عزیز کے بارے میں یہ کہوں گا کہ میرے ہمراہی کریں گے اس قدر جانیں نثار مغفرت کی ذرے ذرے کو دعا دینی پڑے اور سرزمین پاک سے ایسے اٹھاؤں گا شہید جن کے مدفن کو زمین کربلا دینی پڑے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں