ہم یوم آزادی کا دن کشمیری عوام کے ساتھ مل کر یکجہتی کشمیر کے طور پر منا رہے ہیں،سید رفاقت علی گیلانی

بدھ 14 اگست 2019 14:00

لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) سیاسی معاون برائے وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے بدھ کے روز اپنی رہائش گاہ پرپی ٹی آئی کارکنان کے ہمراہ یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹا،اس موقع پر بزرگ شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،قبل ازیں تمام حا ضر ین نے قومی پرچم کو لہرایا اور یکسو ہو کر قومی ترانہ ہم آواز ہو کر سنایا ،سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ آج ہم یوم آزادی پاکستان کا دن کشمیری عوام کے ساتھ مل کر یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منا رہے ہیں، کشمیر ی عوام تنہا نہیں ہیں،ہم ان کے ساتھ ہر دم شانہ بشانہ کھڑے ہیں،بھارت کا ہر حربہ ناکام بنا دیں گے، پا کستان کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے، و ہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا بھر میں ایک عظیم ریاست بن کر ابھرے گا،ہمارے دشمنوں کو پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سطح پر استحکام آ رہا ہے،جس کی بناء پر پاکستان کی معیشت مضبوط تر ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حصول کے سلسلے میں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے، اپنے بچوں کو بھی ان کی قربانیوں بارے آگاہی دیتے رہیں گے، آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے وطن پر کبھی آنچ نہ آنے دیں گے ا ور اس کے دشمنوں کو ہر محاذ پر عبرت ناک شکست دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں