جی سی یونیورسٹی میں جشن آزادی کو یو م یکجہتی کشمیر کے طور پر منا یا گیا

بدھ 14 اگست 2019 14:25

لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں جشن آزادی کو یو م یکجہتی کشمیر کے طور پر منا یا گیا،پرچم کشائی کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کشمیری بھائیوں پر مشکل وقت ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں،آزادی کشمیریو ں کا حق ہے جو کہ انہیں ملنی چاہیے،وائس چانسلر نے اساتذہ کو تلقین کی کہ ان پر طلباء کی تربیت کی اہم ذمہ داری ہے جسے وہ احسن طریقے سے نبھائیں اور اپنے فرائض ایمانداری اور محنت سے سر انجام دیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے تصور میں جو آزادی تھی وہ پو ری طرح حا صل نہیں ہو ئی ، ہم ابھی تک وہ ترقی نہیں کر پا ئے جو ہمیں کر نی چاہیے تھی،پرچم کشائی کی تقریب میں ملی نغمے بھی پیش کئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں