سپریم کورٹ نے حافظ نعمان کی درخواست ضمانت کو دوبارہ سن کر تیس روز میں فیصلہ کرنے کا حکم

ہفتہ 17 اگست 2019 21:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) سپریم کورٹ نے لاہور پارکنگ کمپنی مبینہ سکینڈل میں گرفتار لیگی رہنما حافظ میاں نعمان کی درخواست ضمانت کو دوبارہ سن کر تیس روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

لاہور پارکنگ کمپنی مبینہ سکینڈل میں گرفتار لیگی رہنما حافظ میاں نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت کی منسوخی کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ لاہو ر ہائیکورٹ فریقین کو دوبارہ سن کرتیس روز میں فیصلہ کرے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں