لاہور،کینٹ ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

8 ملزمان گرفتار، 5 لاکھ 95 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد

ہفتہ 17 اگست 2019 23:01

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پر کینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی کینٹ ڈویژن صفدر رضا کاظمی کی زیرِنگرانی کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث430ملزمان گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

ڈکیت و چور گینگز کی08 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 05 لاکھ 95 ہزارروپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمدکیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران07ملزمان کے قبضہ سی06پسٹلز، 01 رائفل اورگولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سی510گرام چرس اور608 لیٹرشراب برآمد کی گئی۔چوری،چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب15 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ14 عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیا۔ون ویلنگ کی خلاف ورزی پر277 مقدمات درج کر کی340ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر27ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں