حکومت کے ریونیو اکٹھا کرنے میں 40ارب روپے کا شارٹ فال تشویشناک ہے‘راجہ عدیل

فی الفور ترقیاتی کاموں کو شروع کیا جائے تاکہ ملک کے اندر معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو

پیر 19 اگست 2019 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے حکومت کی جانب سے معاشی طور پر حکومت کے ریونیو اکٹھا کرنے میں40ارب روپے کے شارٹ فال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فی الفور ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کو شروع کرے تاکہ ملک کے اندر معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ معاشی سرگرمیاں شروع نہ ہونے سے ملک میں ہر شخص جموود کا شکار ہے اور مارکیٹوں میں کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی کام شروع ہونے سے نہ صر ف لاکھوں لوگوں کو روزگار مہیا ہوگا بلکہ ترقیاتی کاموں سے وابستہ صنعتوں کے مال کی کھپت ہوگی اور یہ صنعتیں بھی ترقی کرینگی اس لیے حکومت فی الفور ترقیاتی کاموں کا آغاز کریں تاکہ عوام کو ان کے اضلاع میں سہولیات میسر ہوسکیں اور اس کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبہ بھی ترقی کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں