عون چوہدری اور ایس ایم عمران نے کالج روڈ ٹائون شپ کی مرمت وبحالی‘پیچ ورک کا افتتاح کیا

پیر 19 اگست 2019 18:46

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر عون چوہدری اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کالج روڈ ٹائون شپ کی مرمت وبحالی‘پیچ ورک اور بہتری کے منصوبے کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اکبر چوک سے امیر چوک تک 4.3کلومیٹر طویل کالج روڈ کی بہتری وبحالی کے اس منصوبے پر ایک کروڑ93لاکھ روپے لاگت آئے گی جو 45دنوںمیں مکمل ہوگا۔منصوبے کے تحت سڑک پر کرب سٹون نصب کیاجائے گا ۔لین مارکنگ کی جائے گی‘ٹریفک سائنز اور ٹف پیورز لگائے جائیں گے اور بعد ازاں اس پر اسفالٹ کی تہہ بچھائی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں