شجر کاری مہم‘ چیف میٹرو پولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز بشریٰ نصیر نے پی سی ایس آئی آرسوسائٹی میں پودے لگائے

پیر 19 اگست 2019 18:46

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف میٹرو پولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز بشریٰ نصیر نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں پی سی ایس آئی آر سوسائٹی فیز ٹو میں پودے لگائے۔ اس سکیم میں25ہزار درخت پہلے سے موجود ہیں جبکہ رواں سیزن میں مزید ساڑھے چھ ہزارنئے درخت لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سکیم میں ایک اربن فاریسٹ بھی بنایا گیا ہے جس میں مزید شجر کاری کی جا رہی ہے اور1500سو درخت لگائے جائیں گے۔رواں موسم برسات کے دوران لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز نے لاہور ڈویژن کی حدود میں واقع تمام منظور شدہ رہائشی سکیموں کو ان کے رقبے کے پیش نظر سے کم از کم دو ہزار سے 20ہزار تک نئے درخت لگانے کا ٹاسک دیا ہے۔ ایل ڈی اے کی طرف سے ان سکیموں کو رقبے کے اعتبار سے 15پودے فی کنال لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہیں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ان پودوں کی اونچائی چھے فٹ سے کم نہ ہو۔ایل ڈی اے نے ان سکیموں کی طرف سے شجر کاری یقینی بنانے اور اس کام کی نگرانی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں