پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس اہلکاروں کی ہفتہ وار جنرل پریڈکا سلسلہ جاری

ایس پی ڈولفن سکواڈبلال ظفر نے جنرل پریڈ کا معائنہ اور اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ چیک کیا

پیر 19 اگست 2019 18:46

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اہلکاروں کے ٹرن آئوٹ ، ڈسپلن اور فٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے ہفتہ وار جنرل پریڈ کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے گذشتہ روز ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی جنرل پریڈ انعقاد کیا گیا۔

جنرل پریڈ میں ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفر اور ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس محمد اسلم رانانے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، لیڈیز پولیس، سی آئی اے، ایلیٹ فورس، انویسٹی گیشن ونگ اور تھانہ جات کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفر نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا اور پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا۔جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔اس موقع پر ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفر نے کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کوکسی بھی ہنگامی صورتحال میں الرٹ رکھنا اور ان میں ڈسپلن، اتحاد اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں