ٹریفک وارڈن نے ایمانداری کی ایک اور اعلیٰ مثال قائم کر دی

انسپکٹر جمیل اکبر نے شہری کا ڈیڑھ لاکھ مالیت کا قیمتی موبائل فون واپس کر دیا، سی ٹی او کی طرف سے شاباش

پیر 19 اگست 2019 18:46

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ٹریفک وارڈن نے ایمانداری کی ایک اور اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ انسپکٹر جمیل اکبر نے دوران پٹرولنگ ملنے والا گمشدہ قیمتی موبائل فون شہری کے حوالے کر دیا۔ انچارج مال ٹو کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا موبائل فون روڈ پر پڑا ملا۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جمیل اکبر نے ایمرجنسی نمبر سے شہری کو ٹریس کرتے ہوئے موبائل فون واپس کر دیا۔ مالک نے موبائل فون واپس ملنے پر ٹریفک پولیس شکریہ ادا کیا۔ سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر انسپکٹر جمیل اکبر کو شاباش، تعریفی سند اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں