دوران ملازمت وفات پانے والے لیسکو ملاز مین کے بچوں اوربیوائوں میں تقرر نامے تقسیم

پیر 19 اگست 2019 18:51

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے وفات پانے والے ملازمین کے بچوںاوربیوائوں میں تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب لیسکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی جس میں چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ ،جنرل منیجر ٹیکنیکل مجاہد سعید رانا ، ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب اور جنرل سیکر ٹری آل پاکستان وا پڈا ہائیڈرو یونین خورشید احمد خان سمیت یونین رہنمائوں نے شرکت کی۔

چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے اپنے خطاب میں تمام نئے ملازمین کو کمپنی میں خوش آمدید کہا ،ان کا کہنا تھا کہ آپ کے والد نے کمپنی کے لیے دن رات محنت کی اور اپنی خدمات ہمہ وقت پیش کیں جبکہ ان میں سے کچھ نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ بھی دیا اس لیے ان کی خدمات کے صلہ میں آپ لوگوں کو کمپنی میں بھرتی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لیسکو میں آپ کے کیرئیر کی شروعات ہو گئی ہیں لیکن آپ اپنے کیرئیر کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی پڑھائی جاری رکھیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام نئے آنے والے ملازمین اپنی تعلیم اور پیشہ وارانہ مہارت میں اضافے لئے مزید محنت کریں،اپنا کام ایمانداری سے کریں اور لائن اسٹاف اپنی سیفٹی کا خیال رکھیں ۔اس موقع پر وفات پانے والے ملازمین کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی ۔چیف لیسکو نے ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب ، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے جنرل سیکریٹری خورشید احمد خان اور یونین کی اس حوالے سے خدمات کو بھی سراہا۔

آل پاکستان واپڈاہائیڈرو یونین کے جنرل سیکریٹری خورشید احمد خان نے دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء کو لیسکومیں بھرتی کرنے پرچیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ لیسکو کی ایک اچھی روایت ہے اور باقاعدگی سے اس تقریب کا کامیابی سے انعقاد کرنے پر ایچ آر ڈیپارٹمنٹ مبارکباد کا مستحق ہے ۔انہوں نے اس موقع پر لائن ا سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ لائن پر کام کے دوران سیفٹی کے تمام اصولوں پر ہر صورت میں عمل درآمد کریں۔ بعد ازاں14 ملازمین کے بچوں /بیوائوںمیںایل ڈی سی ،کمرشل اسسٹنٹ ،اکاونٹس اسسٹنٹ ، ایس ایس او2 ، اسسٹنٹ لائن مین اور نائب قاصد کیڈر کے تقرر نامے تقسیم کئے گئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں