ملک ظہیر اقبال نے ڈاکٹر فیصل مسعود کو صدارتی ایوارڈ دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

پیر 19 اگست 2019 18:53

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال نے ڈاکٹر فیصل مسعود کو صدارتی ایوارڈ دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ڈاکٹر فیصل مسعود کی شعبہ صحت میں گراں قدر خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے،ڈاکٹر فیصل مسعود نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے،ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ڈاکٹر فیصل مسعود کی صحت کے شعبے میں خدمات کے عوض ان کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں