صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے رکن اسمبلی قومی اسمبلی عامر نوید جیوا کی عیادت کی

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھیانک ترین خلاف ورزی کی جا رہی ہے‘صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین

پیر 19 اگست 2019 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے گزشتہ روز ممبر قومی اسمبلی عامر نوید جیوا کی ہسپتال میںعیادت کی جو کہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں داخل تھے۔صوبائی وزیر نے عامر نوید جیوا کو پھول پیش کیئے اور جلد صحتیابی کی دعاء کی ۔انہوں نے ایم ایس الائیڈ ہسپتال کو بھی عامر نوید کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اعجاز عالم نے کہا کہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر یو این او کے اجلاس میں زیر غور آچکا ہے اور اب وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کی حالت بدلے گی اور وہاں کے رہنے والے بھی آزاد فضاء میں سانس لے سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 13روز سے کرفیو اور ذرائع مواصلات کی بندش کے باعث حالات بہت خراب ہیں اور یہ انسانی حقوق کی بھیانک ترین خلاف ورزی کی جا رہی ہے جبکہ پوری دنیا میں اب کشمیر کی آزادی کی آواز بلند ہو چکی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جوانوں کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا سامنا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں