قصورر میں کل 2 لاکھ 80 ہزار کارڈز کی تقسیم مقصود ہے‘ہاشم ڈوگر

صحت انصاف کارڈ پر ایک خاندان "7 لاکھ 20 ہزار" تک کی طبعی سہولیات حاصل کر سکے گا‘صوبائی وزیر

پیر 19 اگست 2019 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفئیر پنجاب کرنل ر ہاشم ڈوگر نے صحت انصاف کارڈ کی پی پی 177 میں تقسیم کے حوالے سے ٹیم صحت کارڈ کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ٹیم کی جانب سے صحت کارڈ سے متعلق تمام تر بنیادی معلومات اور پی پی 177 میں کارڈز کی تقسیم کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ قصورر میں کل 2 لاکھ 80 ہزار کارڈز کی تقسیم کی جانا مقصود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحت انصاف کارڈ پر ایک خاندان "7 لاکھ 20 ہزار" تک کی طبعی سہولیات حاصل کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہپی پی 177 کے 42 ہزار کے قریب خاندانوں میں صحت انصاف کارڈ دیئے جائیں گے۔ صحت انصاف کارڈکے ذریعے مستحق غریب افراد ہمارے پینل میں شامل قریبی ہسپتالوں سے اس کارڈ کے ذر یعے مفت علاج کرا سکتے ہیں جہاں حکومت پنجاب کی طرف سے انہیں کرائے کی مد میں ایک ہزار روپے بھی ادا کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

صحت انصاف کارڈ کی باقاعدہ تقسیم کا آغاز آئندہ ہفتے قصور کے علاقے کنگن پور سے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے سے حمل و زچگی،حادثات (ھڈی جوڑ وغیرہ)، امراض قلب ، ذیابیطس ،جلنے کا علاج ، جگر کے امراض ، گردہ، پھیپھڑوں کے امراض ،عام یرقان و کالا یرقان دماغی و اعصابی نظام کی جراحی سمیت دیگر بیشتر مسائل کا علاج کروایا جا سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں