تجارتی خسارے میں کمی کے اقدامات سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی، میاں خرم الیاس

پیر 19 اگست 2019 21:14

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے حکومت کی جانب سے تجارتی خسارے میں کمی کیلئے اقدامات کے ثمرات کو خوش آئند قرار دیا ہے جس کے تحت رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران تجارتی خسارہ میں29فیصد کمی ہوئی، ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ حکومت کی اس کامیابی کی وجہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہے ، میاں خرم الیاس نے کہا کہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ میںمزید کمی ہوگی ،درآمدات میں کمی کی بڑ ی وجہ لگژری اشیاء اور آٹو موبائل پر لگائی جانے والی ریگولیٹری ڈیوٹی ہے،انہوںنے کہا کہ درآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ کم ہو گا، حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں