ْدوکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس معاملہ کے حل کیلئے 12رکنی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے،زاہد بخاری

پیر 19 اگست 2019 21:17

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) پاکستان انٹرپرنیورزفورم کے سیکرٹری اطلاعات زاہد بخاری نے ایف بی آر کی جانب سے دوکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس کے معاملہ کے حل کیلئے تاجر برادری پر مشتمل 12رکنی کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی میں2 ماہرین ٹیکس امور ،تاجروں کی8نمائندوں اور ایف بی آر کے 2نمائندوں کے باہمی مشاورت سے دوکانداروں پر فکسڈ ٹیکس کا مسئلہ باآسانی حل ہونے کی امید ہے ،یہ کمیٹی 25اگست سے قبل اپنی سفارشات پیش کرنے کی پابند ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ احتجاجی تحریکیں ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہیں، زاہد بخاری نے کہا کہفکسڈ ٹیکس سکیم کا اطلاق ہر قسم کے کاروبار پر ہونا چاہییے تاکہ کاروباری سرگرمیاں جاری رہ سکیں، فکسڈ ٹیکس مسئلہ کے حل سے تاجربرادری خوشگوار ماحول میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے اور فکسڈ ٹیکس ادا کرکے حکومت کے ریونیو میں اضافہ ہو گا اورملکی معیشت مضبوط و مستحکم بنائیں گے اس لیے فکسڈ ٹیکس مسئلہ پر تاجروں کے ساتھ نرم رویہ اپنا یا جانا چاہئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں