لاہور ہائیکورٹ ، جبری مشقت کے شکار9بھٹہ مزدور بازیابی کے بعد رہا

پیر 19 اگست 2019 22:05

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے جبری مشقت کے شکار9بھٹہ مزدور بازیاب کرا کر رہا کردیے،رہائی پانیوالوں میں 5بچے اور 2خواتین بھی شامل ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ قصورکے بھٹہ مالک اجمل نے مزدوروں کو حبس بے جا میں رکھا ،انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ،خلاف قانون جبری مشقت کرائی جا رہی ہے جبکہ معاوضہ بھی ادا نہیں کیا، عدالتی حکم پر بیلف نے بھٹہ مزدوربازیاب کراکے عدالت پیش کئے ،عدالت نے بازیاب کرائے گئے تمام مزدوروں کو فوری طور پر آزاد کر دیا،عدالت نے بھٹہ مالک کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے حبس بیجا کی درخواست نمٹا دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں