کشمیریوںسے اظہار یکجہتی کیلئے وکلاء و سول سوسائٹی کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 19 اگست 2019 22:05

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے وکلاء اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر مظاہرین نے اہل کشمیر کے ساتھ اظہاریکجہتی اوربھارتی بربریت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار کی ماحولیاتی کمیٹی کے چیئرمین اشفاق احمد کھرل نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا،حکومت کو سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دینا ہو گی، قانون دان مخدوم وسیم قریشی نے کہا کہ ستر سال کا ظلم و بربریت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکا،بھارت خطے میں سرد جنگ کرنا چاہتا ہے، جسے ہرمحاذ پررسوائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں