بھائی نے مبینہ طو ر پر غیرت کے نام فائرنگ کر کے بہن اور بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

کائنات نے چھ ماہ قبل گوجرانوالہ کے رہائشی اسد سے پسند کی شادی کی تھی، دونوں دعوت پر ماموں کے گھر آئے ہوئے تھے

پیر 19 اگست 2019 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) سمن آباد کے علاقے میں بھائی نے مبینہ طو ر پر غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے بہن اور بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ،کائنات نے چھ ماہ قبل گوجرانوالہ کے رہائشی اسد سے پسند کی شادی کی تھی، پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے اسد اور لاہور کی کائنات نے چھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس کا لڑکی کے گھر والوں کوشدید رنج تھا۔ گزشتہ روز اسد اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس کے ماموں کی دعوت پر سمن آبا دآئے ہوئے تھے جہاں پر مبینہ طور پر کائنات کے بھائی نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں