گرین ٹائون میں بس اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ،ایک شخص زخمی

ڈی پی سٹاپ کے قریب تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سواروں کوٹکرمار دی ،35سالہ احسن ،30سالہ سدرہ جاں بحق ہو گئے

منگل 20 اگست 2019 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) گرین ٹائون میں بس اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گرین ٹائون ڈی پی سٹاپ کے قریب تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سواروں کوٹکرمار دی جس سے 35سالہ احسن اور اس کی اہلیہ 30سالہ سدرہ جاں بحق ہو گئے جبکہ ریاض نامی شخص زخمی ہو گیاجسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں