دریائے راوی میں پانی کی سطح میں کمی آئی ہے،ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے

منگل 20 اگست 2019 22:40

لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے طارق مسعود فاروقہ نے کہا ہے کہ گنڈا سنگھ پر دریائے ستلج سے 100,000کیوسک تک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے،انہوں نے بتایا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا ڈسچارج منگل کو شام 6بجے تک 43020کیوسکس ریکارڈ کیا گیا، پانی کے بہاؤ اور سطح میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں نہیں آ رہا تاہم آئندہ گھنٹوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے،ا نہوںنے بتایا کہ دریائے راوی میں پانی کی سطح میں کمی آئی ہے،ابھی دریائے راوی پر جسر کے مقام پر پانی 26059 کیوسک ہے جبکہ دریائے راوی کی پانی کی صلاحیت 30لاکھ کیوسک ہے،دریں اثناء قصور میں دریائے ستلج سے ملحقہ آبادیوں میں قائم ریلیف کیمپوں کیلئے پی ڈی ایم اے کی ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں،ریلیف کیمپوں کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے ڈزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے ڈی جی پی ڈی ایم اے راجا خرم شہزاد کے ہمراہ پی ڈی ایم اے ویئر ہائوس جلو سے امدادی سامان کے ٹرک روانہ کئے،امدادی سامان میں آٹا، دالیں، گھی، بچوں کیلئے دودھ اور 14لوازمات شامل ہیں، اس موقع پرصوبائی وزیر نے امدادی سامان کی پیکنگ اور اشیاء کی کوالٹی کا جائزہ لیا،ان کا کہنا تھا کہ مسالاجات سمیت تمام کھانے کے سامان کی کوالٹی پر سمجھوتا نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں