بھارتی ناجائز قابض فوج بربریت انسانی حقوق کی پامالی اور پوری دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑ رہی ہے‘مبشر اقبال

تمام مشکلات کے باوجود پوری قوم مسئلہ کشمیر کے جرت مندانہ حل کے لیے حکومت کے ساتھ ہے‘رکن اسمبلی

بدھ 21 اگست 2019 14:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے رانا مبشر اقبال نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے تمام امیدیں اور توقعات خاک میں ملادی ہیں،یوٹرن حکمت عملی نے ملک کو اقتصادی،سیاسی،احتسابی،انتخابی و پارلیمانی بحرانوں میں ڈبو دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ شدید بارشوں کے باعث اضافی پانی بھارت نے چھوڑ نا ہی تھا لیکن حکومت سوئی رہی۔

عوام ان دنوں مہنگائی بے روزگاری اورکسادبازاری کا شکا ر ہے۔

(جاری ہے)

تمام مشکلات کے باوجود پوری قوم مسئلہ کشمیر کے جرت مندانہ حل کے لیے حکومت کے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی ناجائز قابض فوج بربریت انسانی حقوق کی پامالی اور پوری دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑ رہی ہے۔عالمی اداروں اور قوتوں کو جانبداری،بے حسی،لاتعلقی ترک کرکے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہندوستان پر دبا وبڑھانا ہوگا۔ہمارا یقین ہے کہ کشمیری اپنی لازوال جدوجہد میں کامیاب ہوں گے۔ مودی کشمیر یوں کے جذبہ سے خوفزدہ ہے اسی لیے کر فیوختم نہیں کر رہا ۔بھارت جانتا ہے کر فیو کے خاتمے سے لاکھوں بھارتی فوجی بھی کشمیریوں کا سامنا نہیں کر سکیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں