مہنگا ئی ‘ بے روزگار ی ‘ خود کشیا ں مو جو دہ حکومت کے عوام کو تحفے ہیں‘سلیم ر ضا

حکومت لو ہے کی دیوار یں بھی کھڑی کر دے تو بھی کارکن قائد ین سے اظہار یکجہتی کیلئے عدا لت پہنچتے رہیں گے

بدھ 21 اگست 2019 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کی کو ئی سازش کامیا ب نہیں ہو سکتی مریم نواز کی احتسا ب عدا لت پیشی کے مو قع پر مال روڈ پر کر فیو کا سما ں بنا کر کارکنو ں کا راستہ رو کا گیا حکومت مسلم لیگ ن کے کارکنو ں کے سامنے لو ہے کی دیوار یں بھی کھڑی کر دے تو بھی کارکن قائد ین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتسا ب عدا لت پہنچتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے ما ل رو ڈ میں پار ٹی کارکنو ں اور صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ مخا لفین کو جیلو ں میں بند کر کے حکومت اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتی تحریک انصاف کی حکومت عملی طور پر نا کام ہو چکی ہے تحریک انصا ف کو ووٹ دینے والے آ ج چھپتے پھر رہے ہیں مہنگا ئی ‘ بے روزگار ی ‘ خود کشیا ں مو جو دہ حکومت کے عوام کو تحفے ہیں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف کی حکومت کے وزیر اور مشیر خو د نیب کو مطلو ب ہیں انہیں حکومتی چھتری تلے خصو صی ر یلیف مہیا کیاجا رہاہے جو کہ انصا ف کے سا تھ بہت بڑا مذا ق ہے۔ حکومت بلا تقر یق احتسا ب کے نعرے کو حقیقی بنا تے ہوئے اپنے وزیر وں اور مشیرو ں تک بھی نیب کو رسا ئی دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں