ایپکا وائلڈلائف یونٹ لاہور کا ہنگامی اجلاس، بہاولپور میں افسر سے بدتمیزی کے واقعہ کی مذمت

ڈجی وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب سے واقعہ کا نوٹس و ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

بدھ 21 اگست 2019 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب کے صدر چوہدری آصف غیاث کی زیر صدارت ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں بہاولپور چڑیاگھر کے ملازم حافظ محمد اقبال کی اپنے ساتھیوں اور صدر ایپکا بہاولپور فخرالرحمن کے ساتھ مل کر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف بہاولپور کے دفتر میں گھس کر بدتمیزی کرنے کی پرزور مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر چوہدری آصف غیاث اور سیکرٹر ی جنرل محمد ایوب اور دیگر عہدیداران نے اجلاس میں اس ناخوشگوار واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب سے واقعہ کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کام افسران و ملازمین کے درمیان ہم آہنگی کی فضاء قائم رکھنا اور ان کے جائز مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملازم کو یہ حق حاصل نہیںکہ وہ دفتری نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرے اورافسران کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں