پرائیڈ آف پرفارمنس اشفاق احمد کا 94 واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

بدھ 21 اگست 2019 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پرائیڈ آف پرفارمنس، ستارہ امتیاز پانے والے اردوکے معروف افسانہ نگار، نثر نگار اوردانشور اشفاق احمد کا94 واں یوم پیدائش کل 22 اگست بروز جمعرات کو منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اشفاق احمد22 اگست1925ء کوفیروز پور بھارت میں پیدا ہوئے۔ ان کی فنی خدمات کے صلہ میں 1979ء میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔ ان کی مشہور تصانیف ایک محبت سو افسانے ،اجلے پھول، سفردرسفر ،کھیل کہانی ،من چلے کا سودا وغیرہ شامل ہیں۔ اشفاق احمد7 ستمبر2004 ء کو انتقال کرگئے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں