ادیب و صحافی ملاواحدی کی43 ویںبرسی کل منائی جائے گی

بدھ 21 اگست 2019 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) نامور ادیب و صحافی ملاواحدی کی43 ویں برسی کل 22 اگست بروز جمعرات کومنائی جائے گی۔ ملاواحدی 17مئی 1888ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام محمد ارتضیٰ تھا، وہ ادب اور صحافت سے گہرا شغف رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ماہنامہ ’’زبان ‘‘دہلی ،ہفتہ وار ’’وطن ‘‘ لاہور اور روزنامہ ’’پیسہ اخبار‘‘ لاہور جیسے اخبارات و جرائد میں خدمات سرانجام دیں۔ ملا واحد ی کی مشہور تصانیف میں ’’حیات سرور کائنات ‘‘ میرے زمانے کی دلی ‘‘ اور سوانح خواجہ حسن نظامی شامل ہیں ۔وہ 22اگست1976ء کو وفات پاگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں