صوبائی وزیراعجاز عالم آگسٹین کا دریائے ستلج پر اٹاری کے علاقہ کا دورہ

بدھ 21 اگست 2019 20:30

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی اموراعجاز عالم آگسٹین نے دریائے ستلج پر اٹاری کے علاقہ کا دورہ کیا ‘اس موقع پر صوبائی وزیر نے کشتی میں سوار ہوکر علاقہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور حفاظتی انتظامات بارے بریفنگ لی‘صوبائی وزیر نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لا ئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو عملہ پوری جانفشانی سے کام کر رہا ہے اورحکومت پنجاب کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں