ایپکا وائلڈلائف یونٹ لاہور کاہنگامی اجلاس ، بہاولپور میں افسر سے بدتمیزی کے واقعہ کی مذمت

ڈی جی وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب سے واقعہ کی خلاف کارروائی کا مطالبہ

جمعرات 22 اگست 2019 14:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب کے صدر چودھری آصف غیاث کی زیر صدارت ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں بہاولپور چڑیاگھر کے ملازم حافظ محمد اقبال کی اپنے ساتھیوں اور صدر ایپکا بہاولپور فخرالرحمن کے ساتھ ملکر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف بہاولپور کے دفتر میں گھس کر بدتمیزی کرنے کی پر زور مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر چودھری آصف غیاث اور سیکرٹری جنرل محمد ایوب اور دیگر عہدیداران نے اجلاس میں اس ناخوشگوار واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب سے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا اور کہا کہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کام افسران و ملازمین کے درمیان ہم آہنگی کی فضا قائم رکھنا اور ان کے جائز مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملازم کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دفتری نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرے اور افسران کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں