لاہور کا سمارٹ سٹی منصوبہ انفارمیشن کے حصول سمیت محکموں میں بہتری کا سبب بن سکتا ہے، کمشنر آصف بلال لودھی

جمعرات 22 اگست 2019 22:27

لاہور۔22 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ لاہور کا سمارٹ سٹی منصوبہ جدید سہولیات اور انفارمیشن حاصل کرنے کے ساتھ محکموں میں بہتری لانے کا سبب بن سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں پہلے بھی مختلف محکمے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں جس سے عوام کیلئے آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں، سمارٹ سٹی منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں تمام محکمے ڈیٹا اکھٹا کریں گے، کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی کی زیر صدارت سمارٹ سٹی منصوبے پر اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سی ای او اربن یونٹ خالد شیر دل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر علی جوئیہ، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اجمل بھٹی، علی عباس، میاں وحید سمیت محکمہ ایل ڈی اے، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، پولیس، ریسکیو، فوڈ اتھارٹی، اربن یونٹ، ایل ٹی سی، پی ایچ اے، پی آئی ٹی بی ودیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی،اجلاس میںکمشنر لاہور کو پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران کی سمارٹ سٹی منصوبے پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر لاہور کو سمارٹ سٹی منصوبے کے تحت جدید ٹیکنالوجی پر استوار کیا جانے بارے غور کیا جا رہا ہے تاکہ معلومات کی منتقلی، شہریوں کی شکایات کے ازالہ میں نظم و سرعت اور اطلاعات کی فوری ترسیل سے لاہور کو ایک جدید شہر کے خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں