پاکستان سنی تحریک کے تحت کل کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائینگی

جمعرات 22 اگست 2019 22:27

لاہور۔22 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان کشمیریوں کا خواب ،سوچ اور نظریہ ہے ،کشمیریوں سے کلمہ طیبہ کا رشتہ نبھانے کیلئے ہر عاشق رسول قربانی دینے کو تیار ہے ،18روز ہوگئے کشمیر میں کرفیو لگا کر عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں اقوام متحدہ کا امن دستہ ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور مبصر وفد کو فوری بھیجا جائے ،کشمیر کے حالات بہت کشیدہ ہوچکے ہیں دیر ہوئی تو دنیا کا امن بھی محفوظ نہیں رہ سکے گا ،اقوام متحدہ اور اوآئی سی مظلوم کشمیری مسلمانوں کے تحفظ وخوراک اور بھارتی دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے تحت آج جمعةالمبارک کو کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائینگی ،مساجد میں بھارت کی دہشتگردی کے خلاف سنی تحریک کی اپیل پر علماء کرام مذمتی قرار دادیں منظور کرائینگے ،کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور بھارتی دہشتگری اور اصل حقائق سے عوام کو آگاہ کیا جائیگا ،کارکنان اورعوام کشمیر اور پاکستان کا پرچم بلند کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں ،مظاہروں میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں