ْپاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد کی چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ملاقات

جمعہ 23 اگست 2019 15:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے ایک وفد نے گزشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے اہم ملاقات کی ۔ اس موقع پر فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین نیب کو فلور ملنگ انڈسٹری کو درپیش مسائل اور اپنے تحفظات بارے آگاہ کیا ۔ وفد نے چیئرمین نیب کو جنوبی پنجاب کی فلور ملوں کو نیب کی جانب سے ملنے والے نوٹیسسز کے بارے بھی بتایا ۔

(جاری ہے)

فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے گفتگو کے بعد چیئرمین نیب نے جنوبی پنجاب کی فلور ملوں کو نیب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹسسز فوری طور پر واپس لینے کے احکامات جاری کئے بلکہ فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ فلور ملز پاکستان بھر میں کھل کر کام کریںنیب کسی بھی کاروباری ادارے کو نہ تو تنگ کرے گااور نہ ہی کسی بھی قسم کی ہراسمنٹ پیدا کی جائے گی۔ نیب کے دروازے آپکے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں آپ جب چاہیں مجھ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں