بھارت نے کشمیر سے فوری کرفیو نہ اٹھایا تو ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن سکتے ہیں‘رانا مبشر اقبال

نیب گردی نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے سرمایہ کار ڈر کر اپنا سرمایہ مارکیٹ میں لانے کیلئے تیار ہی نہیں ‘رکن اسمبلی

جمعہ 23 اگست 2019 15:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ تبدیلی سرکار نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے اور گیس اور بجلی کے بل بے تہاشہ بڑھ چکے ہیں، 50لاکھ گھروں کاوعدہ کرنے والی تبدیلی سرکار نے تجاوزات کے نام پر ہزاروں گھروں کو مسمار کر دیا اور ایک کروڑ نوکری کا وعدہ کر کے بیس لاکھ لوگوں کو روزگار سے محروم کر دیا،میڈیا پر سخت ترین سنسر لگا دیا گیا ہے اور پورے ملک کی زباں بندی کر دی گئی ہے، نیب گردی نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور سرمایہ کار ڈر کر اپنا سرمایہ مارکیٹ میں لانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی فوری عملی مدد نہ کی توہزاروں لوگ موت کے منہ میں جاسکتے ہیں ۔ ایسے حالات میں کہ جب بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین جارحیت کر رہاہے اور اس مسئلے پر پاکستان سمیت کسی کی بات سننے کو تیار نہیں ، امریکی صدر کی طرف سے دونوں ملکوں کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کرنے کا مشورہ دینا مضحکہ خیز ہے ۔کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے ۔ دو ہفتوں سے لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں اور حکومت صرف اچھل کود کررہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں