مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، شیخ انوارالحق

جمعہ 23 اگست 2019 18:09

لاہور۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) سابق ڈپٹی اٹانی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنا ہے۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے مابین کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔

(جاری ہے)

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیاں کر رہا ہے، نہتے کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے، خواتین اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خاموش ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں جن پر عمل کرکے اس مسئلہ کا مستقل حل نکالا جا سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں