حضرت عثمان غنی ؓ کا دور خلافت مسلمان حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ عبدالمصطفٰے چشتی

جمعہ 23 اگست 2019 18:09

لاہور۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ورلڈ امن کونسل پاکستان کے چیئرمین علامہ عبدالمصطفٰے چشتی نے کہا ہے کہ خلیفہ سوئم حضرت عثمان غنی ؓ کا دور خلافت مسلمان حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے،تمام عالم اسلام کو ایک مصحف اور قرآت پر جمع کرنا آپ کا اہم کارنامہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اشاعت اسلام کیلئے آپ کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،حضرت عثمان غنیؓ پاکیزہ صفات اور اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے، نرم دل اور سخی تھے،اسلام کی خاطر اپنی دولت کو بے دریغ خرچ کیا، تاریخ کی کتابیں آپ کی سخاوت کے واقعات سے بھری پڑی ہیں،حضورﷺ نے یکے بعد دیگرے اپنی دو صاحبزادیوں کو ان کے نکاح میں دیا، انہیں کاتب وحی ہونے کا شرف بھی حاصل ہے، مسجد الحرام کی توسیع کرنے کی بھی سعادت میسر آئی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنیؓ کا طرز زندگی اپنانے میں ہی ہماری کامیابی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں